یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںکوئٹہ: بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کے دو ٹاور دھماکہ سے تباہ

کوئٹہ: بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کے دو ٹاور دھماکہ سے تباہ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بولان کے علاقے آب گم کے قریب سبی سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کے دو ٹاور دھماکہ سے تباہ ، مذکورہ لائن سے بجلی کی فراہمی معطل ،،کوئٹہ کو متبادل ٹرانسمیشن لائن سے بجلی فراہمی بحال کردی گئی۔لیویز ذرائع کے مطابق ضلع بولان کے علاقے آب گم اور گیتانی کے مقام نامعلوم افراد نے سبی سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے دو ٹاوروں کو دھماکہ خیزمواد سے تباہ کردیا ، ،جس کے نتیجے میں اوچ ،سبی ،کوئٹہ سمیت چھ اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تاہم کیسکو کے عملے نے کوئٹہ شہر کو متبادل لائن سے بجلی کی فراہمی فوری طور پر بحال کردی ہے جبکہ دیگر اضلاع کو بجلی بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، دوسری جانب این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق ٹاورز کی مرمت کا کام پیر کو سیکورٹی کلئیرنس ملنے کے بعد کیا جائے گا ،ٹاورز کی تباہی سے سولہ اضلاع میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ کا امکان ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز