کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے آفیشل ٹیلی گرام چینل ( Baloch Liberation Voice ) میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تنظیم کے سرمچاروں نے گزشتہ شام کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پودگلی چوک کے قریب قابض ایف سی کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے حملے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہمارے سرمچاروں نے قابض ایف سی اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ سبزل روڈ پر معمول کے مطابق ناکہ بندی کررہے تھے۔
آزاد بلوچ نے کہا حملے کے بعد فورسز نے ریاستی مشینری کے ہمراہ حسبِ معمول واقعے کے اصل محرکات اور ہدف کو چھپا کر اسے عام عوام کے خلاف حملہ ظاہر کیا۔


