یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںکوئٹہ :تیزاب پھینکنے کے وجہ سے ماں و بیٹی جھلس کر...

کوئٹہ :تیزاب پھینکنے کے وجہ سے ماں و بیٹی جھلس کر زخمی ہوگئیں

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) کوئٹہ میں تیزاب گردی کے واقعہ میں ماں اور بیٹی جھلس کر زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام کوئٹہ کے علاقے ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں نامعلوم افراد نے فرزانہ اور اس کی جوانسال بیٹی کرن پر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگئے۔ تیزاب لگنے سے ماں اور بیٹی دونوں جھلس کر زخمی ہوگئیں ۔

دونوں کو طبی امداد کے بعد بولان میڈیکل ہسپتال کے برن وارڈ منتقل کردیا گیا ۔ خاتون کو چہرے، بائیں بازو اور کندھے پر جبکہ ان کی بیٹی کو چہرے، سینے، دائیں بازو اور پاؤں پر جھلسنے سے زخم آئے ہیں۔

وحدت کالونی کی رہائشی فرزانہ بی بی نے پولیس کو بتایا ہے کہ ان کی بیٹی ایک سرکاری محکمے کے آفیسر کے بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کیلئے روزانہ شام کو ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی جاتی تھی ۔ ٹیوشن ختم ہونے کے بعد وہ بیٹی کو گھر واپس لارہی تھی کہ راستے میں پہلے گے گھات لگائے موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے تیزاب پھینکا اور فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز