کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) ڈیسک نیوز کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے ایک گھنٹے میں ایک خاتون سمیت دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے مختلف نواحی علاقوں سے ایک گھنٹے میں دو نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں جن میں ایک لاش مرد کی جبکہ دوسری لاش کسی خاتون کی ہے۔
ریسکیوذرائع کے مطابق مرد کی لاش قمبرانی روڈ اور خاتون کی لاش خروٹ آبادکے علاقے کلی خلی سے ملی مرد کی لاش سول ہسپتال اورخاتون کی لاش بی ایم سی اسپتال منتقل کردی گئی لاشوں کے حوالے سے متعلقہ پولیس تحقیقات کررہی ہے فوری طورپردونوں لاشوں کی شناخت اور موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔