کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے خروٹ آباد کلی بادیزئی میں دستی بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بم خروٹ آباد کے ایک میدانی علاقے میں پڑا تھا جس کے زد میں آکر تین بچے جاں بحق ہوگئے۔
بچوں کی میتیں بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کی جارہی ہیں، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔


