کوئٹہ(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چلتن ہائو سنگ اسکیم میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ایئر پورٹ روڈ کے علاقے چلتن ہائوسنگ اسکیم میں گزشتہ شب سحری سے قبل دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے نذیر خان نامی شخص جاں بحق جبکہ نظام الدین اور حاجی ولی زخمی ہوگئے ۔


