کابل ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوزڈیسک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کچلاک مسجد میں دھماکے پر افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا شدید ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔ حامد کرزئی نے کہا ہے کہ دھماکہ انتہائی قابلِ مذمت ہے، یہ دہشت گرد حملہ غیر ملکی سازشوں کا تسلسل تھا۔ سابق افغان صدر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں ایک مسجد کے اندر ہونے والے دھماکے نے نمازیوں کو جانی نقصان پہنچایا جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
یہ دہشت گرد حملہ تھا اور غیر ملکی سازشوں کا تسلسل تھا۔ میں تمام افغانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ہمارے پیارے افغانستان کی نجات کے لئے متحد ہو ‘‘۔


