Homeخبریںکوئٹہ: ریموٹ کنٹرول دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی

کوئٹہ: ریموٹ کنٹرول دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دھماکا اس وقت کیا گیا، جب پولیس اہلکار علاقے میں موبائل وین کے ذریعے گشت کر رہے تھے، دھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کے بعد زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ لے جایا گیا، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا ہے۔

Exit mobile version