کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ میں ذہنی مریضہ ماں نے اپنی سگی 4 بچیوں کو پانی کی ٹینکی میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگا دی پانی میں ڈوب کر چاروں بہنیں دم توڑ گئی جبکہ ماں کی حالت تشویشناک ہے واقعہ اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور خاتون کونکال کر سول ہسپتال پہنچا دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سمنگلی کلی سبیل میں رہائش پذیر محمود خان کی اہلیہ مسماۃ بی بی مریم نے جمعرات کی دوپہر اپنے گھرمیں موجود تھے جسے ہی اس کی چار بیٹیاں سکول سے واپس گھر پہنچی تو اس کے توڑی دیر بعد اس نے اپنی چار بچیوں جن میں 2 سالہ یاسمین بی بی،4 سالہ پروانہ بی بی ،7 سالہ فرزانہ بی بی اور10 سالہ زکیہ بی بی کو گھر میں موجود پانی کی ٹینکی میں پھینک دیا اور خود بھی چھلانگ لگا کر ٹینکی میں کود پڑی پانی میں ڈوب کر چاروں بہنیں دم توڑ گئیں واقع کی اطلاع ملتے ہی اہل محلہ، پولیس اور انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور خاتون کو باہر نکالا خاتون کی ہلاکت تشویشناک بتائی جاتی ہے بچیوں کی لاشوں اور خاتون کو بے ہوشی کے حالت میں سول سنڈیمن ہسپتال پہنچا دیا ذرائع کے مطابق خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں اس لئے اس میں گھر اکیلے نہیں چھوڑ تے تھے اور کوئی نہ کوئی گھر کا دوسرا فرد گھر میں موجود رہتا تھا اور خاتون کا علاج بھی ہو رہا تھا پولیس ذرائع کے مطابق بچیوں کی والدہ کا دماغی توازن درست نہیں لاشوں کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا مزید کا رروائی تھانہ ائیر پورٹ کا عملہ کر رہا ہے۔