جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںکوئٹہ: سریاب میں سرکاری اسکول کے طلباء کا اساتذہ کی غیر موجودگی...

کوئٹہ: سریاب میں سرکاری اسکول کے طلباء کا اساتذہ کی غیر موجودگی کے خلاف احتجاج

کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں سریاب روڈ پر قائم ایک سرکاری اسکول کے طلباء نے ادارے میں اساتذہ کی غیر تعیناتی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مظاہرین کے مطابق انکے اسکول میں صرف ایک ہی استاد تعینات کیا گیا ہے، طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ انکے علاقے کی سرکاری اسکول میں مزید اساتذہ کو تعینات کیا جائے تاکہ علاقہ کے بچوں کو تعلیمی حصول میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔

یاد رہے کہ بچوں کے ہمراہ علاقہ مکین بھی احتجاج میں موجود تھے، مکینوں نے شکایت کی ہے کہ سریاب ویسے ہی زندگی کی سہولیات سے محروم ہے تاہم اگر کوئی سرکاری اسکول تعمیر کی گئی ہے تو اساتذہ کے نا ہونے کی وجہ سے تاحال تعلیم کا حصول علاقہ مکینوں کے لئے مشکل ہوچکی ہے، مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سریاب گوہر آباد کے گرلز اسکول میں مزید اساتذہ تعینات کی جائے تاکہ علاقے کی بچیاں تعلیم کے حصول سے محروم نا رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز