چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاون میں دھماکہ ، 14 اہلکار ہلاک 10 زخمی

کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاون میں دھماکہ ، 14 اہلکار ہلاک 10 زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں انسدادِ پولیو سینٹر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بلوچستان حکومت نے دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا ممکنہ طور پر خودکش ہوسکتا ہے۔

حکام کےمطابق ہلاک ہونے والوں میں 13 پولیس اور ایک ایف سی اہلکار شامل ہے۔

کوئٹہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس کے مطابق دھماکے میں 7 سے 8 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشیے ٹوٹ گئے جبکہ علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز