Homeخبریںافغانستان: پاکستانی قونصل خانے پر حملہ

افغانستان: پاکستانی قونصل خانے پر حملہ

جلال آباد(ہمگام نیوز) افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستان، ہندوستان اور ایران کے قونصل خانوں کے قریب دھماکا ہوا۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک جبکہ اسکول جاتے ہوئے 3 بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے۔

 خاما پریس کی رپورٹ کے مطابق ننگر ہار پولیس چیف عطاء اللہ خوگیانی نے تصدیق کی کہ حملہ خود کش تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ پاکستانی قونصل خانے کے قریب کیا گیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق قونصل خانے میں 5 حملہ آور داخل ہوئے جن کا سیکیورٹی اہلکاروں سے مقابلہ ہوا۔

خبر رساں ادارے طلوع کی رپورٹ کے مطابق دھماکا خود کش تھا، جس میں پاکستان کے قونصل خانے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں قونصل خانے کی حفاظت پر مامور اہلکار ہلاک ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق خود کش حملے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں.

 دھماکے کے بعد پاکستان کے قونصل خانے کے اندر مبینہ طور پر حملہ آور داخل ہوئے جن کا سیکیورٹی اہلکاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

رپورٹس کے مطابق قونصل خانے کے اندر فائرنگ سے بھی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

سیکیورٹی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کچھ حملہ آور پاکستان اور ہندوستان کے قونصل خانوں کے قریب کسی عمارت میں چھپے ہو سکتے ہیں۔

 دھماکے کے بعد اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں

فیچرز