Homeخبریںکوئٹہ: سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ریڈ زون مکمل سیل، کئی سڑکیں...

کوئٹہ: سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ریڈ زون مکمل سیل، کئی سڑکیں بند

کوئٹہ (ہمگام نیوز) این این آئی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر شہر کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے ریڈ زون کو تینوں اطراف سے مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق زرغون روڈ، انسکمب روڈ اور جعفر خان جمالی روڈ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ ریڈ زون جانے والی سڑکوں پر فوج اور دیگر فورسز کی نفری بھی بڑھا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے بیشتر شہروں میں مسلح حملوں کے پیشِ نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ نوشکی اور قلات میں کرفیو جیسی صورتحال ہے اور سڑکوں پر خندقیں بھی کھودی گئی ہیں، جس کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا

ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز