کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 25 مئی کوئٹہ سریاب سے جبری لاپتہ ہونے والا بلوچ نوجوان سمیع بلوچ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں سمیع بلوچ مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کا رہاہشی ہے-
تفصیلات کے مطابق سمیع بلوچ ایک سماجی کارکن ہے جنہیں ریاستی خفیہ اداروں نے 25 مئی کوئٹہ سریاب سے اغوا کیا تھا-
یاد رہے مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گزشتہ 20 سالوں میں درجنوں بلوچ نوجوان جبری لاپتہ اور شہید کیے گئے ہیں، ٹارچر اور بربریت کا یہ خونی کھیل اب شدت اختیار کرچکا ہے گزشتہ روز گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 6 بلوچ نوجوان جبری لاپتہ ہوئے ہیں جو تاحال لاپتہ ہیں، بلوچستان میں جاری اس ظلم نے گزشتہ روز قابض تربت میں پاکستانی ٹارچر سیلوں میں ایک بلوچ نوجوان دوران تفتیش شہید کردیا گیا.


