Homeخبریںکوئٹہ طوفانی بارشوں کے باعث 8 افراد جانبحق 13 زخمی

کوئٹہ طوفانی بارشوں کے باعث 8 افراد جانبحق 13 زخمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) کوئٹہ میں طوفانی بارشوں کے باعث 8 افراد جانبحق 13 زخمی ہوگئے۔ شہر کا بڑا حصہ بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث تاریکی میں ڈوب گیا شہر کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہیں سینکڑوں مکانات مہندم ہوگئے شہر کے نواحی علاقے سریاب مشرقی بائی پاس ہزار گنجی شیخ ماندہ ملحقہ علاقوں اور کچی آبادیاں ہونے کے باعث جانی ومالی نقصانات ہوئے مون سون کی بارش کے باعث کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 8 افراد جانبحق جبکہ 13 زخمی ہوئے ہیں کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر ڈیم میں دو بچیوں کی ڈوبنے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے جبکہ صدام پھاٹک کے قریب دیواریں گرنے سے 2 خواتین جانبحق ہوگئے ہیں محکمہ پی ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کردیاہے جبکہ تاہم رات گئے تک پی ڈی ایم اے کے غوطہ خور جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکے دوسری جانب پیر کو ہونےوالی بارش کے باعث کوئٹہ شہر کے 33 فیڈر ٹرپ کرگئے جس کے باعث شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا 10 گھنٹے کے طویل بریک ڈاؤن کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیسکو واپڈا متاثرہ فیڈروں کو رات گئے بحال کرنے میں ناکام رہا ترجمان کیسکو کے مطابق شہر میں 22 فیڈر ٹرپ جبکہ 11 فیڈر حفاظتی طورپر بند کئے گئے ہیں۔

Exit mobile version