کوئٹہ(ہمگام نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ شدید ہونیوالا پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سول ہسپتال میں چل بسا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ چکی شاہوانی میں نامعلوم مسلح افراد نے اے ایس آئی عزیز الرحمان پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ گاڑی سے اتررہا تھا کہ نامعلوم افراد نے ان اندھا دھند فائرنگ کرکے زخمی پولیس اہلکار کو سول ہسپتال منتقل کر دیاگیاجہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا


