کوئٹہ(ہمگام نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڈ پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جعفرعباس ہلاک جبکہ تنویر عباس زخمی ہوگیا۔ پولیس نے نعش اورزخمی کو بولان میڈیکل ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔


