کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا سارجنٹ ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق منگل کی رات کوئٹہ کے علاقے قندھاری بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈیوٹی ختم کرکے جانے والے ٹریفک پولیس سارجنٹ محمد حفیظٖ پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ کوئٹہ شہر میں گزشتہ 3روز کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2ٹریفک پولیس اہلکارہلاک ہوچکے ہیں


