جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںکوئٹہ: فائرنگ سے 2 پولیس اہلکارسمیت ایک شخص ہلاک

کوئٹہ: فائرنگ سے 2 پولیس اہلکارسمیت ایک شخص ہلاک

کوئٹہ (ہمگام نیوز)کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیااورفرارہوگئے مقتول کاتعلق بلوچستان کے ضلع نوشکی سے بتایاجارہاہے ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بہاؤالدین نامی شخص کوقتل کردیااورفرارہوگئے جن کی لاش کوایدھی ایمبولنس کے ذریعے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیاہے مقتول ضلع نوشکی کارہائشی بتایاجارہاہے تاہم ان کے قتل کے متعلق وجوہات معلوم نہ ہوسکی اس بابت متعلقہ پولیس نے تحقیقات کاآغاز کردیاہے۔ڈیرہ اسماعیل خان(ہمگام نیوز ) ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے‘ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔بدھ کو پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ زراعت آفس کے قریب پیش آیا ۔ فائرنگ سے پولیس اہلکار فیصل اور عمران شدید زخمی ہو گئے تاہم ایک اہلکار ہسپتال جاتے راستے میں دم توڑ گیا جبکہ دوسرے نے ہسپتال پہنچ کر جان دیدی۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز