کو ئٹہ ( ہمگام نیوز ) ڈیسک نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے دومختلف واقعات میں خاتون سمیت2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی بشیر آباد میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کہ خودکشی کرلی جس کی شناخت عمران مسیح سکنہ نواں کلی بشیر آباد کوئٹہ کے نام سے ہواہے۔
دوسری جانب کوئٹہ ہی کے علاقے مشرقی بائی پاس پر گھر میں فائرنگ سے خاتمہ ثمینہ زوجہ شبیراحمد جاں بحق ہوگئی ہیں تاہم فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے دونوں واقعات سے متعلق مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔