کوئٹہ (ہمگام نیوز) قابض پاکستان فورسز کے ہاتھوں 6 ماہ سے جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے فیاض علی، ارشد علی اور راشد علی کے لئے آج بروز جمعہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے ساتھ ساتھ لواحقین کی جانب سے سوشل میڈیا کمپین بھی چلائی جارہی ہے۔
پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں لاپتہ فیاض علی، راشد علی، ارشد علی، قاضی نعمت اللہ نیچاری، آصف بلوچ اور حفیظ اللہ بلوچ سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں بلوچ طلباء اور دیگر پر تشدد اور ان پر بغاوت کے مقدمے کی اندراج کے خلاف بھی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور بلوچ اسٹوڈنس آرگنائزیشن کے زیرے اہتمام مظاہرہ کیا جارہا ہے۔