کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے لکپاس کے قریب گاڑی الٹنے سے ایک سالہ بچہ جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 8افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بدھ کو لکپاس کے قریب گاڑی الٹنے سے ایک سالہ بچہ امین اللہ ولد خان محمد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 8افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے-


