سه شنبه, مې 6, 2025
Homeخبریںکوئٹہ: مارگٹ چخوبی وڈھ میں موبائل ٹاور لگانے والے 6 افراد مسلح...

کوئٹہ: مارگٹ چخوبی وڈھ میں موبائل ٹاور لگانے والے 6 افراد مسلح افراد کے ہاتھوں گرفتار، مشنری نزر آتش

کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مارگٹ چخوبی وڈھ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ٹاور لگانے والے 6 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ وہاں موجود تمام سازوں سامان کو آگ لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹاور لگانے والے افراد ریاستی مشینری اور رابطے کو بڑھانے کیلئے نجی کمپنی کیلئے موبائل ٹاور لگا رہے تھے کہ انہیں نامعلوم افراد نے گرفتار کرکے تمام مشنری کو نزر آتش کردیا ہے۔

مقامی لیویز اہلکاروں کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سے 3 افراد کو چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ باقی 3 ابھی تک لاپتہ ہیں اغواہ ہونے والوں میں ایک مقامی جبکہ 2 کا تعلق قلعہ سیف اللہ اور دو کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز