چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںکوئٹہ: مسجد میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 15 زخمی

کوئٹہ: مسجد میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 15 زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز اپڈیٹ) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد کی ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد جاں بحق جب کہ 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں نمازہ جمعہ کی ادائیگی سے کچھ دیر قبل ہوا۔
ریسکیو اور پولیس ذرائع نے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 15 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز