کوئٹہ(ہمگام نیوز) مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کے ہاتھ باندھ دیے اور سرکاری اسلحہ چھین لیا۔
بلوچستان کے مرکزی شہر و صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب قمبرانی روڈ پر مسلح افراد نے پولیس کے ایگل اسکواڈ اہلکاروں کو حراست میں لینے کے بعد ان کا اسلحہ ضبط کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق اس دوران فائرنگ سے ایک اہلکار معمولی زخمی ہوگیا، جبکہ مسلح افراد اہلکاروں کے ہاتھ باندھ کر ان کا سرکاری اسلحہ اپنے ساتھ لے گئے۔
یاد رہے کہ بلوچستان بھر میں بلوچ آزادی کی مسلح تنظیمیں پولیس سے اسلحہ چھیننے کے واقعات میں ملوث رہی ہیں، تاہم اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں
کی ہے۔


