کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سے ایک لاش برامد ہوئی ہے۔ جبکہ پنجگور میں مسلح افراد کی جانب سے کبوتر پیڑی میں فائرنگ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے نوان کلی کے پہاڑوں میں ایک لاش برامد ہوئی ہے جس کو ایدھی ایمبولینس سے کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
دوسری جانب پنجگور کے علاقے چتکان، کپودر پیڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے دستی بمب پیھنک کر فائرنگ کیا۔ تاہم فائرنگ سے جانی نقصانات کی اطلاحات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
زرائع کے مطابق دستی بمب پھٹ نہ سکا اور حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جبکہ پولیس نے ارد گرد میں ناکابندی کرکے تلاشی کا عمل شروع کی ہے۔