کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) کوئٹہ شہر کے بیشتر علاقوں میں چھٹے روز بھی گیس اور بجلی کی فراہمی معطل ہے ۔ اطلاعات کے مطابق شہر میں بجلی کی سپلائی ، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی شدید متاثر ہے ۔ اس کے علاوہ کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس بدستور معطل ہے ، شہر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے ریلوے ٹریک متاثر ہوئے ہیں جب کہ بولان میں بھی پل گرنے سے ٹرین سروس معطل ہوئی ۔


