کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔ریسیکیو ذرائع کے مطابق دھماکا زرغون روڈ پر الخیر ہسپتال کے قریب ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے میں اینٹی ٹیررازم فورس کے اسکواڈ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب تھا۔