کوئٹہ (ہمگام نیوز)کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے مغربی بائی پاس کے علاقے میں فائرنگ کرکے دو افراد محمد علی اور محمد زمان کو قتل کردیا جبکہ واقعے میں ایک راہ گیر زخمی بھی ہوا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولین کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے اور بظاہر یہ فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔
پولیس نے زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلکس ہسپتال منتقل کیا۔