کوئٹہ (ہمگام نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فرنٹیئر کور کے اہلکار سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایف سی اہلکار حیدر علی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیئر کور اور پولیس کے عملے نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دیا گیا اسی طرح کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 بھائی صادق اور اسماعیل کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دیا لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں مزید کا رروائی پولیس کر رہی ہے۔
کوئٹہ میں فائرنگ ایف۔سی اہلکار ہلاک
