سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںکوئٹہ میں فائرنگ ایک گھر پر دستی بم سے حملہ ایک شخص...

کوئٹہ میں فائرنگ ایک گھر پر دستی بم سے حملہ ایک شخص ہلاک

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی آڈے پر نامعلو م افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔ تفصیلات کیمطابق ہفتے کو ضلع قلعہ کے علاقے میز ئی اڈے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مسود احمد ولد عبدالواسع کو قتل کردیا ملزمان موقع سے فرارہ ہوگیا لیویز نے لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچا دی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیا۔ 
ارباب غلام علی روڈ پر نامعلوم افراد کا ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ارباب غلا م علی روڈ پر بشیر احمد ولد محمد حسین کے گھر پر ایک ہینڈ گرنیڈ بم سے حملہ کیا جو زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا گھر کے دروازے اور کھڑکیاں کو نقصان پہنچا پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کا معائنہ کیا اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز