کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فارئنگ سے حاجی خان نامی شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاش ورثا ء کے حوالے کر دی گئی،مزید کاروائی جا ری ہے۔