Homeخبریںکوئٹہ میں پاکستانی فوج کے کرایہ قاتل منیرملازئی فائرنگ سے ہلاک دوزخمی

کوئٹہ میں پاکستانی فوج کے کرایہ قاتل منیرملازئی فائرنگ سے ہلاک دوزخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) نماہندہ ہمگام کے اطلاعات کے مطابق آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج کے خاران سے تعلق رکھنے والے منیر ملازئی جو کہ 1999 سے 2012 تک پاکستانی فوج و آئی ایس آئی کے مشترکہ منصوبے سے کشمیر میں نام نہاد جہاد(دہشتگردی) کی سرگرمیوں میں شامل رہے ہے۔ جب سے بلوچستان میں بلوچ قومی آزادی کی تحریک نے زور پکڑی تو آئی ایس آئی نے انھیں کشمیر کے نامہناد جہاد سے 2012 کو واپس بلا کر بلوچستان میں انھیں منظر عام پر لاکر متعارف کرایا گیا۔جو کہ وہ خاران شہر کے مضافات میں ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ کی حیثیت سے کام کررہا تھا۔اسی طرح آج منیر ملازئی کو کوئٹہ جناح ٹاؤں میں ان کے گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں منیر ملازئی اور عبدالطیف نامی شخص ہلاک ہوگئے .
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں دو گروپس کے درمیان لڑائی میں فائرنگ کر کے خاران سے تعلق رکھنے والے منیر ملازئی کو ہلاک کردیا گیا۔اس واقعے میں 2 افراد کی ہلاکت کی اور 2 کی زخمی ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ منیر ملازائی پچھلے کئی سالوں سے پاکستانی فوج کی زیرسرپرستی چلنے والے دہشتگرد تنظیم لشکر طیبہ کا کشمیر میں اہم کارندہ رہ چکا ہے اور حال ہی میں وہ جماعت الدوة کےرکن کی حیثیت سے کام کر رہا تھا ۔جس میں خاص کر وہ بلوچ آزادی پسند سیاسی نوجوانوں کی شہادت میں ان کا خاص کردار رہ چکا ہے۔مزید یہ کہ اس فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کی زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن کی شناخت سردار سعادت محمدزئی اورعبدالغنی کے ناموں سے ہوئی ہے.ان کے ہلاکت کی ابتک کوئی تصدیق شدہ وجہ معلوم نہیں ہوا ہے۔تاہم گہمان کیا جاتاہے کہ وہاں ایک مشکوک گروہ کے ساتھ ان کا آپسی تکرار کے نتیجے میں فائرنگ کا یہ واقعہ ہوا ہے۔لیکن پاکستان کے خفیہ اداروں کے مابین ایسے کرایہ کے قاتلوں کا ایک دوسرے کے ساتھ تضاد بھی خارج ازمکان نہیں ۔ ہوسکتا ہے آج کا یہ واقعہ ان دو گروپس کے درمیان بڑی رقوم اور اغوا برائے تاوان کے سلسلے میں لین دین کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے ۔جبکہ عوامی رائے کے مطابق آئی ایس آئی کا یہ دہشتگرد کارندہ قریبا تمام بلوچ آزادی پسند تنظیموں کے ہٹ لسٹ میں شامل تھا ۔

Exit mobile version