کوئٹہ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق آج شام مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں اسپینی روڈ پر پاک ترک اسکول کے قریب پولیس تھانہ خروٹ آباد کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق بم سڑک کنارےموٹر سائیکل پر نصب تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔زخمیوں میں سب انسپیکٹر نثار احمد ڈرائیور خان محمد اور گن مین ارسلان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔