کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ سریاب کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے کار کو نشانہ بنایا، ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
گاڑی میں سوار ایک اور شخص شدید زخمی ہوا ہے جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے تاہم اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور گولیوں کا نشانہ بننے والی گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے۔ فوری طور پر جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی