کوئٹہ( ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں کانگو وائرس کی صورت حال تشویشناک ہوگئی ہے، کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا ایک اور مریض انتقال کرگیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس کےمریض کو گزشتہ روز فاطمہ جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا، مریض کا تعلق ضلع پشین سے تھا۔رواں سال کانگو وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔
دوسری جانب بلوچستان میں اب تک 22 مریضوں میں کانگو وائرس کی باقاعدہ تصدیق ہوچکی ہے۔