کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شمالی شہر کوئٹہ میں کانگو کی مریضہ خاتون دورانِ علاج چل بسی۔
فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ کے مطابق خاتون مریضہ بی بی نورہ کو دو روز قبل سریاب کے علاقے سے کانگو وائرس کے شبہے میں لایا گیا تھا۔
مریضہ کے مطلوبہ ٹیسٹ متعلقہ لیبارٹری بھجوائے گئے تھے، اس کی حالت تشویشناک تھی، وہ دورانِ علاج انتقال کر گئی۔
ان خاتون کے انتقال کے بعد رواں سال کانگو وائرس کے شبہے میں کوئٹہ میں انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک 12 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور وائرس سے تمام متاثرہ مریضوں کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔


