کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب میں چھت گرنے سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر واقع عارف گلی میں ایک گھر کی چھت گر جانے کے باعث 6 افراد کریم بخش ستار ہارون ذولفقار منور محمد ایان زخمی ہوگئے۔
مذکورہ افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیئے ہستال منتقل کردیا گیا۔