شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںکوئٹہ; نامعلوم خواتین نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا

کوئٹہ; نامعلوم خواتین نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا

کوئٹہ(ہمگام نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم خواتین نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہو گئے۔خاتون کو شدید جھلسنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔تفصیلات کی مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہرکوئٹہ کے نواحی علاقے کلی شابو میں نامعلوم خواتین نے حاجی محمد جان کی صاحبزادی مسماۃ آمنہ بی بی پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔جسے فوری طور پر سول سنڈیمن ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جہاں پر انہیں طبی امداد کی جا رہی ہے۔ جناح ٹاؤن پولیس کی مطابق خاتون کا 70 فیصد چہرہ تیزاب پھینکنے سے متاثر ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز