کوئٹہ(ہمگام نیوز ) ہمگام نیوز کے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے منوجان روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص شاہ زیب کو زخمی کردیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق منوجان روڈ کے رہائشی شاہ زیب منوجان روڈ پر تعمیراتی کام میں مصروف تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔