سه‌شنبه, آوریل 30, 2024
Homeخبریںکوئٹہ و آواران میں فائرنگ ایک شخص ہلاک، ایک لاش برآمد

کوئٹہ و آواران میں فائرنگ ایک شخص ہلاک، ایک لاش برآمد

کوئٹہ(ہمگام نیوز) کوئٹہ کے علا قے کچلاک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ملزمان فرار، پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کچلا ک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قاسم نامی شخص کو قتل کردیا، ملزما ن موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے ،پولیس کو اطلا ع ملتے ہی مو قع پر پہنچ کر لا ش کو فوری طورپر مقا می ہسپتال منتقل کر دیا، جہا ں ضروری کار روائی کے بعد لا ش کو ورثاء کے حوالےکردیاگیا

جبکہ آواران کے علاقے دراسکی سے ایک لاش برآمد ہوئی جسکی شناخت صادق ولد عبدالرحمان سے ہوئی جو بزداد مچی کا رہائشی ہے ،ذرائع کے مطابق صادق بلوچ کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کیا تھا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز