سه شنبه, جنوري 21, 2025
Homeخبریںکوئٹہ و جھل مگسی میں مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ و جھل مگسی میں مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ/جھل مگسی(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ اور جھل مگسی میں دو مختلف واقعات کے دوران 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے علمدار روڑ پر لڑائی کے نتیجے میں 50 سالہ عبدالہادی جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

جھل مگسی میں پرانی دشمنی کی بنا پر مسلح افراد نے خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے دو بیٹے اور ماں کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بی ایریا جھل مگسی لیویز تھانہ کے حدود علاقہ پنجک کے قریب گوٹھ چاٹ میں پرانی دشمنی کی بنا پر ملزمان نے جنگی شاہ پوست مگسی کے گھر میں گھس کر ان کے سوئے ہوے دو بیٹے فتح محمد، دس سالہ نصیب اللہ اور ان کی بیوی مسماہ شاہدہ کو فائرنگ  کرکے قتل کردیا۔ قتل کرنے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعشوں پوسٹ مارٹم کے لئے گنداوہ لے گئے بعد ازاں نعشیں ورثاء کے حولے کر دی گئیں، واقع رشتے کے تنازعے پِر پرانی دشمنی بتایا جاتا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز