کوئٹہ (ہمگام نیوز)کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے دکان پرفائر نگ کرکے ایک شخص کوقتل اوراس کے بھائی کوزخمی کردیاملزمام فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب ڈرائی فروٹ کی دکان پرنامعلوم مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوید احمد موقع پرجاں بحق جبکہ اس کابھائی جاوید احمد سکنہ شالدرہ شدیدزخمی ہوگیاحملہ آور موقع سے فرار ہوگئے فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی انڈسٹریل پولیس اورفرنٹیئرکور کاعملہ موقع پرپہنچ گیاعلاقے کوگھیرے میں لیکر لاش اورزخمی کوہسپتال پہنچادیالاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی انڈسٹریل پولیس مزید کارروائی کررہی ہے یاد رہے کہ اس علاقے میں اس سے قبل بھی پولیس،فرنٹیئرکور کے اہلکاروں سمیت دیگر شہریوں پرحملے ہوچکے ہیں اور مذکورہ جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پرفرنٹیئرکور کے اہلکاروں کی چیک پوسٹ بھی موجود ہے۔سرکی روڈ پر پرانا سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی دو بھائیوں پر فائرنگ ایک جاں بحق ایک شدید زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شام کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سرکی روڈ پرانی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے دو بھائیوں پر فائرنگ کردی جس سے نوید احمد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا بھائی جاوید احمد زخمی ہوگیا ملزمان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے جاں بحق ہونے والے اورزخمی کو فوری طورپر ہسپتال پہنچا دیا گیادریں ثناء سوراب کے نواحی علاقہ جیوا میں ایک شخص کو تشدد کرکے انہیں بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔آمدہ اطلاعات کے مطابق سوراب کے علاقہ جیوا میں ایک شخص کو دکان میں گھس کر عبدالوہاب عمرانی ولد نور محمد پر بے حد تشدد کیا گیاجنہیں بعد ازاں خضدار لایا گیا جہاں وہ زیادہ تشدد کی باعث جانبر نہیں ہوسکا اور وہ جاں بحق ہوگئے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق مقتول پر تشدد کے نشانات نظر آئے تاہم وہ گلا دبانے اور مروڑنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ۔ سوراب لیویز فورس مذید کارروائی کررہی ہے