پنجشنبه, اپریل 10, 2025
Homeخبریںکوئٹہ و سوراب :پاکستانی فورسز کاآپریشن 40سے زائدافرادگرفتار بعد میں لاپتہ

کوئٹہ و سوراب :پاکستانی فورسز کاآپریشن 40سے زائدافرادگرفتار بعد میں لاپتہ

کوئٹہ(ہمگام نیوز)پاکستانی فورسز نے کوئٹہ و سوراب میں آپریشن کرکے 40سے زائد افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا فرنٹیئر کور بلوچستان اور پولیس کے عملے نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور سوراب میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران40 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور اور پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اس کے علاوہ سوراب میں فرنٹیئر کور کی جانب سے آپریشن کیا گیا دونوں آپریشن کے دوران 40سے زاہد افراد کو مشتبہ ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا ،تاہم فورسز کی جانب سے کسی کے بارے تفصیلات سامنے نہیں لائے گئے ،واضع رہے کہ فورسز کی جانب سے لوگوں کو حراست بعد لاپتہ کرنا اور مشتبہ کا بیان جاری کرنا مقبوصہ بلوچستان میں معمول بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز