سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںکوئٹہ و صحبت پور : غیرت کے نام پہ 4 افراد قتل

کوئٹہ و صحبت پور : غیرت کے نام پہ 4 افراد قتل

کوئٹہ(ہمگام نیوز )  کوئٹہ کے علاقے اسپینی روڈ کے علاقے میں غیرت کے نام پر 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کے روز کوئٹہ کے علاقے سپینی روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان اور ایک دوشیزہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا جنہیں بعد ازاں ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ دریں اثناء صحبت پور کے نواحی گوٹھ تاج محمد بروہی میں غیرت کے نام پر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی اور اس کے آشنا کو قتل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے نواحی گاؤں تاج محمد بروہی میں باپ نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی مسمات (س) کو اس کے آشنا منور کو قتل کردیا ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا اور اور لاشوں کو اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلیے ڈیرہ اللہ یار ہسپتال منتقل کردیا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز