شنبه, مې 10, 2025
Homeخبریںکوئٹہ و نوشکی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او ہلاک...

کوئٹہ و نوشکی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او ہلاک دو شخص زخمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) سابق ایس ایچ او سریاب اور نیب کے ساتھ تعینات آفیسر کو چمن پھاٹک کے قریب مسجد میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز افطاری سے قبل سابقہ ایس ایچ او سریاب اور نیب کے ساتھ تعینات آفیسر ملک مشتاق کو چمن پھاٹک کے قریب فقیر آباد میں مسجد کے اندرتین نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
نو شکی میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو زخمی کر دیا اطلاعات کے مطابق نوشکی کے علاقے این الدین روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے2 افراد کو زخمی کر دیا جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز