سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںکوئٹہ : ٹکری بہادر علی کیھازئی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور...

کوئٹہ : ٹکری بہادر علی کیھازئی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ۔

کوئٹہ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز اور اس کے خفیہ ادارے گزشتہ روز یکم جون دن 11 بجے مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ بروری روڈ سے ٹکری بہادر علی کیھازئی کو جبری طور اغوا کرکے گمشدہ کردیا۔

ان کی جبری گمشدگی اور پاکستان کے ریاستی فورسز کی جارحیت کے خلاف عوام اور اس کے خاندان سراپا احتجاج کیئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے کوئٹہ بروری روڈ سے ‏ٹکری بہادر کھیازئی کو یکم جون کو جبری طور پر اغواء کیا گیا ہے، کل صبح 11 بجے سے ان کے لواحقین، سیاسی و سماجی کارکن اور خواتین و بچے سراپا احتجاج پر ہیں۔ان کے خاندانی زارئع نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سے اپیل کی ہے کہ ٹکری بہادر علی کھیازئی کی بازیابی کے لئے موثر آواز اٹھائیں۔

واضع رہے پاکستانی فورسز اور اس کے خفیہ ادارے مقبوضہ بلوچستان میں گزشتہ دو دہائیوں سے جبری گمشدگی کو اجتماعی سزا کے بطور ریاستی ہتھیار کے استعمال کر رہے ہے۔
ریاستی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز