جمعه, نوومبر 8, 2024
Homeخبریںکوئٹہ: کریمہ بلوچ کی قتل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

کوئٹہ: کریمہ بلوچ کی قتل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بانک کریمہ بلوچ کی قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بی ایس او آزاد کے سابقہ چیئر پرسن کریمہ بلوچ کی کینیڈا میں مبینہ قتل کے خلاف آج مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی و طلباء تنظیموں کی طرف سے احتجاج کیا گیا اور کوئٹہ شہر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

احتجاجی مظاہرے میں سیاسی رہنمائوں سمیت کئی افراد نے شرکت کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بانک کریمہ بلوچ ایک بہادر خاتون تھی وہ خودکشی نہیں کرسکتی ان کو مبینہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔

مظاہرین نے مزید کینیڈین حکومت سے مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ وہ بانک کریمہ بلوچ کی ہلاکت کی مکمل و صاف شفاف تحقیقات کریں اور بلوچ قوم کو اصل حقائق سے آگاہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز