شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںکوئٹہ ,زاھدان ریلوے سیکشن کی مرمت وبحالی کا کام تیزی سے ایک...

کوئٹہ ,زاھدان ریلوے سیکشن کی مرمت وبحالی کا کام تیزی سے ایک بارپھرشروع

نوشکی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے قابض ایران وپاکستان نے اپنے باہمی تجارت و عسکری نقل و عمل  کو بڑھانے کی خاطر کوئٹہ ٹو زاھدان ریلوے سیکشن کی بحالی و مرمت کا کام تیزی سے شروع کردیا گیاہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر مدثر شاہ آفریدی کی ہدایت پر پی ڈبلیو آئی دالبندین میر برکت بگٹی کی نگرانی میں نوشکی تا دالبندین کلومیٹر 142 تا 145، 189 تا 266 تک پٹڑی کے سلیپرز تبدیل کیئے جاچکے ہیں جبکہ کلومیٹر 227 تا 228، 259 تا 261، 308 تا 310 اور 314 تا 316 میں سلیپرز کی تبدیلی جبکہ پٹڑی سے ریت ہٹانے کا کام بھی جاری ہیں. ذرائع کے مطابق 2002ء کو مکمل طور پر اکھاڑی گئی عالم ریگ سائیڈنگ دوبارہ بحال کرنے کے لیے وہاں نئی ٹریک بچھانے کا کام آخری مراحل میں ہے جس کی تکمیل کے بعد وہاں لوڈنگ مکمل ہوسکے گی۔جبکہ یہ روٹ کوئٹہ سے نوشکی تک پہاڑی سلسلوں پر مشتمل یے۔اور نوشکی سے تفتان تک اس کے بیشتر علاقے میدانی و ریگستانی ہے۔ یاد رہے اس سے پہلے ریلوے کی اسی ٹریک کو سیندک پراجیکٹ اور آزاد اسٹیشن نوکنڈی،یک مچ سے سنگ مرمر،کرومائیٹ اور دیگر قیمتی معدنیات کی سپلائی کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔اس کے علاوہ یہ انٹرنیشنل روٹ ہے جو کہ ایشیاء کو یورپ سے ملاتی ہے۔ریلوے اس روٹ پر پیسنجر ٹرین بھی چلاتی رہی ہے ،جس میں شیعہ زائرین کے علاوہ بیرونی ومقامی سیاح وکاروباری افراد سفر کرتے رہے ہیں۔جس کی بدولت ریلوے کرایوں کی مد میں ایک کثیر رقم ریونیو کی مد میں جمع کرتا رہا ہے۔ جبکہ پاکستان کے معاشی بحران اور ریلوے کی مالی خسارہ کے پیش نظر کچھ سالوں سے ریلوے کے اس ٹریفک روٹ کو غیر فعال رکھا گیا تھا. اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایرانی و پاکستانی مقتدر حلقوں کے باہمی مفادات و دلچسپی کے پیش نظر اسے دوبارہ فعال کیا جارہا یے۔ اسی طرح ماضی میں کوئٹہ ٹو تفتان سیکشن ریلوے لائن پر بلوچ مزاحمت کاروں نے کئی بار حملے بھی کرچکے ہیں۔جس سے ریلوے میں کافی جانی ومالی نقصانات پیش آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز