جمعه, اپریل 4, 2025
Homeخبریںکوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکا، 53 افراد ہلاک

کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکا، 53 افراد ہلاک

کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں.یہ دھماکہ پیر کی صبح شہر کے سول ہسپتال کے شعبۂ حادثات کے داخلی دروازے کے باہر ہوا۔جس وقت دھماکہ ہوا تو وہاں بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کی میت لائی گئی تھی جو پیر کی صبح ہی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے تھے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں وکلا اور میڈیا کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے کیمرہ مین شہزاد یحییٰ بھی شامل ہیں۔صوبائی وزیرِ صحت رحمت صالح بلوچ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے 53 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 30 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں ایف سی ہسپتال، بی ایم سی اور سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔نامہ نگار کے مطابق بلال انور کاسی کی میت کو سول ہسپتال پہنچایا گیا تھا اور وکلا کی بڑی تعداد اس وقت وہاں موجود تھی کہ دھماکہ ہو گیا۔
بلال انور کاسی کو کوئٹہ کے علاقے منوں جان روڈ پر نامعلوم افراد نے گھر سے عدالت جاتے ہوئے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں

فیچرز